اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہےکہ ملک کے مختلف علاقوں سے دسیوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا گيا ہے۔عراق کی بری فوج کے سربراہ علی غیدان نے کہاہے کہ فوج نے گذشتہ دنوں صوبہ دیالہ ، صلاح الدین اور کرکوک میں آپریشن کرکے دسیوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا فوج نے بھاری مقدار میں دہشتگردوں سے ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں۔ واضح رہےکہ منگل کو بغداد کے شمالی علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں اکتیس عراقی شھیداور اٹھائیس زخمی ہوئے تھے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ بغداد کے المنصور علاقے میں ایک بم دھماکے میں پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں............242
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431431
عراق کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہےکہ ملک کے مختلف علاقوں سے دسیوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا گيا ہے۔